ملکی سمندری تاریخ میں اہم سنگ میل: سب سے بڑا کنٹینربردار جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز

0

کراچی:دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینربردار جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارچوہدری نے کہا کہ 400 میٹر لمبا اور 24ہزار ٹی ای یو ایس گنجائش والا جہاز برتھ کرلیا گیا ہے اور ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

جنید انوارچوہدری نے بتایا کہ ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین کنٹینر جہازوں میں شامل ہے جسے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے کامیابی سے ہینڈل کیا۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ اس اہم سنگِ میل کی بدولت بین الاقوامی شپنگ لائنز کا پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر اعتماد بڑھا ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی شپنگ منزل بن رہا ہے اور میری ٹائم سیکٹر معیشت کی مضبوط بنیاد بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.