پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان عمران خان کو لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے۔

 ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا اور کہاکہ تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلا غلط معلومات پہنچاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبرنے کہا کہ ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ جیل کچھ نہیں بتایا جاتا، اڈیالہ میں چند رہنماؤں اور صرف مخصوص گروپ کا مؤقف پہنچایا جاتا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.