افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی شہری امیر امیری کو رہا کردیا

0

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک امریکی شہری کی رہائی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ نے بیان میں بتایا کہ رہا ہونے والے امریکی شہری کی شناخت امیر امیری کے نام سے ہوئی ہے جسے امریکا کے یرغمالیوں کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے حوالے کیا گیا۔

بوہلر نے اس ماہ کے آغاز میں کابل کا غیر معمولی دورہ کیا تھا جس میں طالبان حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے امکانات پر بات چیت کی گئی تھی۔

افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان حکومت  نے آج امیر امیری نامی امریکی شہری کو جیل سے رہا کر دیا۔ افغان حکومت شہریوں کے معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور واضح کرتی ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امیر امیری کے کیس کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ معاملہ میڈیا میں بھی زیادہ رپورٹ نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.