نیش اوپن سکواش: پاکستان کے نور زمان فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر نور زمان کینیڈا میں جاری نیش کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نیش کپ سکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
نیش کپ سکواش کے سیمی فائنل میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو شکست دی، نور زمان نے اپنا سیمی فائنل باآسانی 11۔ 3، 12۔ 10 اور 11۔ 3 سے جیتا۔نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کے خلاف صرف 28 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اشعب عرفان کو سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی نے تین ایک سے شکست دی۔نیش کپ سکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔
