وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

0

نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ 

امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف  نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے  پر بات کریں گے جب کہ وہ  پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی  اجاگر کریں گے۔ حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.