گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی

0

کوئٹہ: گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جب کہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.