بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ تیاری کراچی میں ہی شروع کی تھی پھر لاہور میں کیمپ لگایا تھا، اس کے بعد 3 میچز کی سیریز بھی کھیلی اس لیے ورلڈ کپ میں اچھی تیاری کے ساتھ جارہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ میں ویمنز ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوگی۔
