زیارت: اغوا کے بعد قتل کیے جانیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی لاشیں اب تک نہ مل سکیں

0

زیارت: 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا  کئے گئے  اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغواکاروں  نے قتل کر دیا ،تاحال  اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی لاشیں تاحال نہ ملیں۔

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں نے  اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد فضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقےمیں پھینک دی تھیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے مقامی قبائل سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز  اغوا کاروں نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کوپہاڑوں میں پھینک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.