ایشیا کپ: پاکستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 5 کھلاڑی آؤٹ

0

ایشیا کپ کے دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

آج کا میچ دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔میچ میں تاخیر کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان جاری مذاکرات تھے، جو متنازع میچ ریفری کی تبدیلی کے حوالے سے ہو رہے تھے۔

ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، کیونکہ آج کے دن کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو کمزور سمجھنے کے بجائے ہم اپنی حکمتِ عملی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.