میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ کرکٹ اور سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہونی چاہیے سیاست پر نہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے تسلیم کیا کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے ٹیم مینیجر، کپتان اور ہیڈ کوچ سے معذرت کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم نے قوم کی عزت اس طرح رکھی جس طرح اس کی توقع کی جارہی تھی۔ بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کرتے تو اس کے لیے مشاورت ضروری تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.