وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جنگی طیاروں کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کا طیارہ جونہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے جہاز کو حصار میں لے لیا اور کنگ خالد ایئرپورٹ تک ساتھ رہے۔
وزیراعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے لئے سعودی ائر فورس کی فضائی سلامی ، وزیراعظم نے عربی اور انگریزی میں اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا pic.twitter.com/OKjkfnEubu
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 17, 2025
وزیر خواجہ آصف نے حفاظتی اسکواڈ کی تصاویر ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت اور احترام کا واضح مظہر ہے۔انہوں نے لکھا کہ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔
