پانامہ کیس آڈیو لیک پر کمیشن کی تشکیل کی درخواست عدم پیروی پر نمٹادی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔
جمعرات کو جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو 2021 میں سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے۔اس آڈیو کے بعد اس پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
