خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

0

اسلام آباد :سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنہیں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج قرار دیا گیا۔

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ رپورٹس سے افغان شہریوں کی شمولیت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو علاقے میں چھپنے نہ دیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.