اڈیالہ جیل واقعہ:بیرسٹر گوہر نے معافی مانگ لی، طیب بلوچ کا مؤقف بھی سامنے آگیا

0

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔  تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

اس موقع پر  طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی کسی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے صرف ایک سوال کیا تھا، لیکن اس کے جواب میں انہیں دھمکیاں دی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طیب بلوچ نے کہا کہ علیمہ خان صرف اس واقعے کی مذمت کر دیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی طیب بلوچ کو سوال کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران صحافی فیصل حکیم اور اعجاز احمد نے جب انہیں بچانے کی کوشش کی تو ان پر بھی تشدد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.