ایران امریکہ سے مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرے: جرمن چانسلر
فرینکفرٹ :جرمن چانسلر فیڈرک مرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایران پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مزید دھمکیوں یا حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
