ایران نے امریکہ کے ساتھ دوبارہ  مذاکرات کیلئے شرائط نرم کردیں

0

نیویارک :امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے اپنی شرائط نرم کردی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کو حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

اخبار کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے جوہری امور پر بعد میں گفتگو کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادہ ہو گیا ہے تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.