امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے: باقر قالیباف

0

تہران :ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120  ڈالر تک لے گئے اور یہ 140 تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تین دن گزر گئے، تیل کا کوئی کنواں خشک نہیں ہوا، ایسا 30 دن میں بھی نہیں ہوگا۔

اس سے قبل امریکی وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا تھاکہ ناکہ بندی سے ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی، تیل کی پیداوار روکنا پڑے گی جس کے دیرپا نقصانات ہوں گے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.