برطانیہ: مذہبی گروپ کیخلاف جنسی الزامات کی تحقیقات، کئی افراد گرفتار

0

لندن :برطانیہ کے علاقے چیشائر میں کریو کے مقام پر ایک مذہبی گروپ کے خلاف جنسی الزامات کی تحقیقات پر کئی افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس 2023 سے جنسی جرائم، جبری شادی اور جدید غلامی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی، تمام جرائم میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو ملوث سمجھا جارہا ہے ۔

اسی حوالے سے چیشائر کانسٹیبلری کے چیف سپرنٹنڈنٹ گیرتھ لی نے بتایا کہ یہ کارروائی کریو کے احمدی ریلیجن آف پیس اینڈ لائٹ نامی مذہبی گروپ کے خلاف کی گئی ہے، بدھ کی صبح کیے گئے آپریشن میں 500 اہل کاروں نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق ایک مذہبی گروہ سے ہے لیکن پولیس کی کارروائی کسی مذہب کے خلاف نہیں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.