اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کفایت شعاری اقدامات پر مکمل عملدرآمد کا عزم
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی اور کفایت شعاری سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیول سبسڈی کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کی جانب سے نافذ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے ان اقدامات پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر مملکت برائے خزانہ، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری آئی ٹی سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام اور آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
