اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
اب رجسٹرار آفس نے جمع کرائے گئے چالان کی اسکرونٹی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ہوگی۔
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی و قانونی حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے، جس میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والی رقوم کے الزامات سامنے آئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق 2014 میں تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے پارٹی کے اندرونی مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
