ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے

0

پشاور :ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مشتی میلہ کے مقام پر سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات پانی میں بہہ گئے۔سیلابی ریلے کے راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہہ گئیں۔

اُدھر  پشاور، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ لاہورمیں تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔بہاولنگر اور گجرات سمیت پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.