وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں اہم امورِ مملکت اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو اپنے حالیہ کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور حاصل ہونے والے مثبت نتائج سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے ملک کی مجموعی داخلی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور جاری حکومتی اقدامات پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی روابط اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.