معرکہ مئی میں دشمن پاکستان کی صلاحیتوں سے حیران رہ گیا: ائیر چیف ظہیر احمد بابر

0

اسلام آباد:سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والے آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران دشمن پاکستان کی طاقت اور پیشہ ورانہ مہارت دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جبکہ انہوں نے عاصم منیر کی امن کے لیے کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “معرکہ حق” اور “بنیان المرصوص” میں پاک افواج کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، اور پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے مار گرا کر تاریخ رقم کی۔

ائیر چیف نے مزید کہا کہ مئی کے معرکے میں دشمن پاکستان کی عسکری مہارت اور تیاری دیکھ کر حیران رہ گیا، اور مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تقریب کے آغاز میں ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.