شہباز شریف کی سفارتی کوششوں سے خطے میں جنگ رُکی: ترک صدر

0

انطالیہ :ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ رک گئی، جسے امن کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جانا چاہیے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے ہر مسئلے کا حل ممکن ہے اور ترکیہ عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جبکہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی ترجیحات کو بے نقاب کرتی ہے۔

ترک صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مؤثر مؤقف اپنائے، کیونکہ ان پالیسیوں کے باعث خطے سمیت دنیا بھر میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.