شکریہ پاکستان، شکریہ پاکستانی وزیر اعظم ، شکریہ فیلڈ مارشل : امریکی صدر
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں پاکستان کی قیادت اور کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری مختلف بیانات کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے دو شاندار رہنما وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرنے اہم موقع پر نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم اور مثبت پیشرفت ہے، اور موجودہ صورتحال دنیا کے لیے ایک "عظیم اور شاندار دن” ہے۔
صدر ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو “زبردست شخصیات” قرار دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا، جسے سفارتی حلقوں میں ایک اہم بیان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
