آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینان، استحکام میں بہتری کی تصدیق

0

اسلام آباد:انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معیشت میں استحکام آیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات کو جاری رکھنا ضروری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات مثبت سمت میں پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں، تاہم معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اصلاحاتی عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.