نیویارک: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی، جس کے بعد معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ اگرچہ مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کے باعث معاہدہ ابھی حتمی نہیں ہو سکا۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم مسلسل رابطوں میں ہے اور فریقین کے درمیان مسودوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ایک اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا معاہدہ چاہتا ہے اور ایرانی حکومت کے بعض حلقے بھی اس کے حامی ہیں، تاہم اصل چیلنج پورے حکومتی ڈھانچے کو اس پر متفق کرنا ہے۔
