امریکہ ایران جنگ بندی : اسلام آباد میں اہم شخصیات کی آمدمتوقع
اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اہم مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت میں ہونے جا رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی شخصیات شرکت کریں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اہم مذاکرات جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوں گے، جن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم بنانا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی نمائندگی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیو ویٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا ایران تعلقات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
