اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز قرارداد ویٹو، چین اور روس کی مخالفت

0

 نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کے معاملے پر پیش کی گئی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کر دیا ہے۔ قرارداد کے حق میں 11 رکن ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ چین اور روس نے مخالفت کی۔ مزید دو رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

قرارداد کا مقصد اہم آبی گزرگاہ کو کھلوانے کے لیے اقدامات کی منظوری حاصل کرنا تھا تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کو روکا جا سکے۔ سلامتی کونسل میں ویٹو کے بعد قرارداد منظور نہیں ہو سکی، جس سے عالمی سطح پر توانائی کی روانی اور خطے میں کشیدگی کے تدارک کے اقدامات متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.