ایران میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہری دفاع وطن کے لیے تیار: صدر پزشکیان
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں رضاکارانہ طور پر جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر پزشکیان نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں اور رہیں گے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر دی ہے اور اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ ایران نے تنازع کا مستقل حل، پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل و امریکی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر ایران نے پاکستان کے ذریعے اپنا ردعمل بھی بھجوایا ہے، اور سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی تھی۔
