امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید، نفرت انگیز قرار
نیویارک: عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “نفرت انگیز” قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انیئس کالامار کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بنیادی ڈھانچے جیسے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین اثرات براہِ راست شہری آبادی پر مرتب ہوں گے، جہاں لوگوں کو نہ بجلی میسر ہوگی، نہ پانی، اور نہ ہی حملوں سے بچنے کے لیے محفوظ راستے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیے جا سکتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے متعلق دھمکی آمیز بیان بھی شیئر کیا، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔
