یوپی سے مسلمانوں کو نکالنے کا بیان، یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر پر تنازع
آسام: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے مسلمانوں سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا۔
آسام میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آسام کو “مسلم دراندازوں” سے پاک کر سکتی ہے اور ہر فرد کی نشاندہی کرکے نکالا جائے گا۔ ان کے بیان کو مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں اب سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور عبادت گاہوں سے بلند آواز پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات بھارت میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں، جبکہ ناقدین اسے اشتعال انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والی سیاست قرار دے رہے ہیں۔
