صدر پوتن اور مصری صدر السیسی کی ٹیلیفونک گفتگو، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر تشویش
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماں نے خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ شدت اختیار کرنے والے تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ مسئلے کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، جس میں خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔
گفتگو کے دوران روس اور مصر کے دوطرفہ تعلقات، توانائی اور صنعتی شعبوں میں جاری بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختلف شعبوں میں تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے صدور میں یہ رابطہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی حل کی جانب دونوں ممالک کے عزم اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
