ایران کیخلاف جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں کمی، ٹرمپ کی مقبولیت کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں کمی ہوگئی، مقبولیت کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی۔نئے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ 62 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے میں 29 فیصد افراد نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں ٹرمپ کی پالیسی کی حمایت کی جبکہ 63 فیصد نے اسے مسترد کر دیا۔مہنگائی، روزگار، امیگریشن اور ٹیرف پالیسیوں پر بھی عوام نے بڑی تعداد میں عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے میں مہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد افراد نے کارکردگی کو ناقص قراردیا۔سروے کے مطابق2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 17 فیصد افراد اب اپنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
