دبئی کے ولی عہد کا کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم امدادی پیکیج کا اعلان
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کاروباری شعبے کی معاونت اور معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ایک ارب درہم کے بڑے سپورٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بزنس سپورٹ پیکیج یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ اس پر مکمل عملدرآمد تین سے چھ ماہ کے دوران کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پیکیج کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا اور معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہے، جس سے دبئی کی معیشت کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
