یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام کو توانائی کی قیمتوں میں شدید بوجھ کا سامنا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نئی ریٹ لسٹ کے مطابق سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہو گئی، جبکہ سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم اور ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم تک پہنچ گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
