پی ایس ایل: بال ٹیمپرنگ پر فخر زمان 2 میچز کیلئے معطل

0

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو دو میچز کیلئے معطل کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت ان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جہاں گیند کی حالت میں تبدیلی کی رپورٹ سامنے آئی۔ میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے اس میچ میں کراچی کنگز کی اننگز کے دوران گیند کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.