واشنگٹن میں جیفری ایپسٹین اور  امریکی صدر  ٹرمپ کا مجسمہ نصب

0

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک سنہری رنگ کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔

یہ مجسمہ نیشنل مال میں معروف فلم ٹائی ٹینک کے مشہور پوز کی طرز پر نصب کیا گیا ہے، جہاں ایپسٹین ٹرمپ کے سامنے کھڑا ہے اور ٹرمپ اپنے بازو پھیلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ مجسمے کے ساتھ “Make America Safe Again” کا بینر بھی لگایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ستمبر کے بعد تیسرا مجسمہ ہے جو اسی جگہ نصب کیا گیا ہے۔ مجسمے کا مقصد صدر اور سزا یافتہ جنسی مجرم کے درمیان تعلقات کی طرف توجہ دلانا بتایا گیا ہے۔

اخبار نیوز ویک کے مطابق ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے ایپسٹین سے متعلق دستاویزات (Epstein Files) جاری کی جا رہی ہیں اور ٹرمپ کے ان سے تعلقات ایک متنازعہ معاملہ بن چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان 1980 کی دہائی کے آخر سے لے کر 2000 کی دہائی کے اوائل تک قریبی دوستی رہی، جس کی تصدیق متعدد تصاویر سے ہوتی ہے۔

تاہم 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے اختلاف کر لیا تھا اور پچھلے 15 سال سے ان سے کوئی بات نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.