وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا، نئے ایکٹ کی منظوری

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری صوبائی سطح پر کام کرنے والے سی سی ڈی  کو سونپ دی ہے اور عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے جامع قانونی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026 کی منظوری دی، جس میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی واضح شقیں شامل ہیں۔

نئے ایکٹ کے تحت اینٹیک یا تاریخی اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لیے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ ایکٹ کے نفاذ کے بعد تمام ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کے حوالے کرنا ہوگا، جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی۔

قانون میں مقررہ مدت کے اندر ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں تاکہ اسلحہ کلچر کے خاتمے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.