آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان ژوب سیکٹر میں فرار
راولپنڈی: افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کے زیر قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے ہیں۔ پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی نے بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور پاک فوج اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
