افغانستان کے لیے امریکہ کا سخت سفری انتباہ برقرار، طالبان حکومت عالمی تنہائی کا شکار

0

واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان کے لیے اپنا سخت ترین سفری انتباہ برقرار رکھتے ہوئے امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی انتہاپسند پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو ’’اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکی شہریوں کے لیے سنگین خطرات موجود ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار نے بھی وزیر خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغانستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ ان کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کی بلند ترین درجہ کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 یعنی ’’ہرگز سفر نہ کریں‘‘ بدستور برقرار ہے۔

مورا نامدار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کے برعکس افغانستان محفوظ ملک نہیں ہے اور امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں۔ انہوں نے افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کی۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد سرگرمیاں خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین چیلنج بن رہی ہیں اور بھارت کی سرپرستی میں افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طالبان حکومت کو درپیش مشکلات دراصل پاکستان کے اس مؤقف کی تائید ہیں کہ افغانستان میں بعض شدت پسند عناصر کو پناہ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں افغانستان کے مندوب نصیراحمد فائق بھی افغانستان میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی ٹریول ایڈوائزریز کے باوجود افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا جاری رہنا بھارت اور طالبان حکومت کے ممکنہ گٹھ جوڑ کے خدشات کو تقویت دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.