ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

0

اسلام آباد:پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندارکارکردگی کے پیش نظر  وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کے ہرکھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

مصر میں ورلڈکپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی ہے، اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار، منسٹری آئی پی سی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

وطن پہنچنے پر  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ  پرو ہاکی لیگ اور ورلڈکپ کی بہتر انداز میں تیاری کرنی ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے، پھول نچھاور کیے اور ہاربھی  پہنائے گئے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کےلیےکوالیفائی کیا ہے، ہاکی ورلڈکپ 14اگست سے بیلیئجم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.