بلوچستان میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت، صدر و وزیراعظم کا فوج کو خراج تحسین

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور بسیمہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہےانہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.