خلیجی جنگ کا آٹھواں روز ،ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ہمسایہ ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

ایرانی صدر کی گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت

0

تہران :ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ صرف اسی صورت میں حملہ کریں گے جب ایران پر حملہ انہی ممالک کی سرزمین سے ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر نے اپنے بیان میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی ہے۔

ادھر ایرانی صدر کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد دوحا میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیکیورٹی الارم بج اٹھا۔

اطلاعات کے مطابق سنی جانے والی آواز فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کسی میزائل یا ڈرون کو تباہ کرنے کی تھی، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ایرانی فوج اور ایرانی حکومت کے فیصلے کے درمیان معلومات کی ترسیل میں کوئی تاخیر ہوئی یا نہیں تاہم اس اعلان کے فوراً بعد ایک اور انٹرسیپشن کا دھماکہ سنا گیا۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.