سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی بات بھول جائیں، شہزادہ ترکی الفیصل
ریاض :سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ پر قائل کیا، ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے۔
سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائی پر ٹرمپ کا حیران ہونا باعثِ حیرت ہے جبکہ ٹرمپ کو ایران پر حملے سے روکا جاتا رہا۔
شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا ایران امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، امریکا بھی نہیں بچ سکے گا جبکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی بات بھول جائیں۔
