یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

0

اسلام آباد: یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، تاہم حتمی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.