قندھار کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی پیٹرولنگ، دشمن اپنے بلوں میں چھپ گیا

0

اسلام آباد:افغان جارحیت کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق میں پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کرنے کے بعد قندھار کی فضامیں گشت کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہینوں کی قندھار میں پیٹرولنگ کے دوران کسی قسم کی قابل تشویش مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ دشمن اپنے بلوں میں دبک کر بیٹھ گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف مکمل طور پر تیار اور بھر پور جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ضربُ للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پاک فوجی کارروائیوں میں اب تک 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.