چمن : سلنڈر دھماکے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

0

چمن کے علاقے توریل کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 7 بچوں کی ہلاکت اور 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ سلنڈر کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا، جس نے گھر کو شدید نقصان پہنچایا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقامی اہلکار اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ حکام نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.