صدر زرداری 2 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

0

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ 2026 کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس دوپہر تین بجے منعقد ہوگا۔

آئینی روایت کے مطابق ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا ہے، جس سے صدرِ مملکت خطاب کرتے ہیں اور آئندہ سال کے لیے حکومتی پالیسی اور قومی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان نویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور عالمی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر روشنی ڈالیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.