کرک:ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

0

پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم زخمی اہلکاروں کوہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں زخمی ایف سی اہلکاروں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو لےجانیوالی ایمبولینس پر بہادر خیل میں فائرنگ کی گئی جس سے ایمبولینس میں موجود 3 زخمی فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے دیگر زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.